امریکا کا کہنا ہےکہ ہم پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں پاکستان میں امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات سےمتعلق سوال پر کہا کہ امریکا پاکستانی انتخابات کے نتائج پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔