ڈی سی اسلام آباد نے پرویز الہٰی کیخلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا

12  ستمبر‬‮  2023

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ایم پی او آرڈر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔
عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مزید جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی کو ایم پی او آرڈر معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈی سی اسلام آباد کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved