آپ نےنواز شریف کے دفتر میں بیٹھ کربیان حلفی بنایا، آپ کوئی کمنٹ کریں گے؟ رانا شمیم سے صحافی کا سوال

28  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کے بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے سلسلے میں رانا شمیم عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر صحافی نے رانا شمیم سے سوال کیا کہ کہا جارہا ہےآپ نے میاں نواز شریف  کے ساتھ بیٹھ کربیان حلفی بنایا، کیا اس بات میں کوئی صداقت ہے؟ آپ کوئی کمنٹ کریں گے؟

اس پر رانا شمیم نے جواب دیا کہ یہ بات تو آپ انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔

صحافی نے رانا شمیم سے سوال کیا کہ آپ نے اکیلے  یہ حلف نامہ دیا تھا؟ اس پر سابق جج نے کہا کہ بالکل، بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت اکیلا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ رانا شمیم بیان حلفی کیس کی سماعت کر رہے ہیں، برطانیہ سے منگوایا گیا اصل بیان حلفی آج عدالت میں پڑھے جانے کا امکان ہے، گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سربمہر لفافہ کھولا نہیں گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved