ہنگو، کمرے میں گیس بھرنے چار بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

28  دسمبر‬‮  2021

ہنگو   میں گلشن کالونی کے علاقے میں کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔

گلشن کالونی میں مسجد ابو متطر کے قریب گھر میں گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس پر امدادی کارکن جائے وقوعہ پہنچے تو پتہ چلا کہ کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

انہوں نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں نادر خان، اس کی بیوی ،بیٹی اور تین بیٹے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved