انڈسٹری کو کل سے گیس ملے گی، حکومت اور آپٹما کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ

28  دسمبر‬‮  2021

وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ ہوگیا، اپٹما نے عدالتوں سے حکم امتناع واپس لے لئے ہیں۔

اپٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اورسیکرٹری جنرل شاہد ستار نے میڈیا سے گفتگو میں معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کل سےٹیکسٹائل انڈسٹری کویومیہ ساڑھے7کروڑمکعب فٹ گیس ملناشروع ہوجائے، ہم نے عدالت سے حکم امتناع واپس لے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس فراہمی مرحلہ وار بڑھائی جائے گی، ہماری یومیہ گیس ضرورت 15 کروڑ مکعب فٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس فراہمی مرحلہ وار بڑھائی جائے گی، ہماری یومیہ گیس ضرورت 15 کروڑ مکعب فٹ ہے۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے میڈیا کو بتایا کہ حکومتی وفد اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایپٹما) پیر کے روز ایک معاہدے پر پہنچے جس کے تحت حکومت ٹیکسٹائل ملوں کو ان کی ضرورت کی نصف یعنی یومیہ 75 ملین کیوبک فٹ (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس فراہم کرے گی، یہ گیس صرف کو جنریشن پلانٹس کو دی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved