بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے2007 کی کامیاب فلم چک دے انڈیا میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا کہ پاکستان میں ہمارے مداحوں کو برا لگے گا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں چک دے انڈیا میں اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اس فلم کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم کے حوالے سے استدلال یہ تھا کہ اگر آپ پاکستان سے ہارتے ہیں تو آپ کو پاکستان کیساتھ جیتنا بھی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اُن کو فلم کا عنوان بھی پسند نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ لفظ انڈیا کو ٹائٹل میں شامل نہ کیا جاتاکیونکہ اُنہیں لگا کہ یہ ٹائٹل پاکستان اور بنگلہ دیش میں اُن کے مداحوں کو برا لگے گا۔
واضح رہے کہ چک دے انڈیا میں شاہ رخ خان نے ایک بھارتی ہاکی کھلاڑی اور پھر ویمنز ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا تھا۔