اومی کرون کا خطرہ،ملک میں اومی کرون کےکیسز کی تعداد 75 ہوگئی

28  دسمبر‬‮  2021

پاکستان میں کورونا وائرس کی اومی کرون قسم کے 75 کیس سامنے آچکے ہیں۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق اومی کرون کے33کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 17 کیس اسلام آباد سے اور 13 کیس لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

اومی کرون ویریئنٹ کے 12کیس بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس 13دسمبرکو رپورٹ ہوا تھا، ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی وبا کے خلاف مؤثر ہیں، تمام شہری کورونا کے خاتمےکے لیے ویکسینیشن مکمل کروائیں۔

دوسری جانب برطانیہ سمیت یورپی ملکوں میں بھی اومی کرون کیسز بڑھ گئے ۔نئی دلی میں کورونا کیسوں میں اضافے کے باعث آج سے رات کے کر فیو کا اعلان  کیا گیا ہے جس کے تحت کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔علاوہ ازیں سعودی عرب میں 16 سال کی عمر کے نوجوانوں کو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved