او سی سی آر پی نے سال 2021 کی کرپٹ ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی

28  دسمبر‬‮  2021

منظم جرائم اور کرپشن سے متعلق رپورٹنگ کے گروپ آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سال 2021 کی کرپٹ ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلاروس کے صدر الیگزینڈر جی لوکاشینکو کو منظم مجرمانہ سرگرمیوں اور بدعنوانی کو آگے بڑھانے پر ’2021 کا کرپٹ پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے حوالے سے تحقیق کرنے والے 6  صحافیوں کے ایک پینل نے دنیا بھر سے 1167 نامزد افراد میں سے بیلاروس کے صدر  کا انتخاب کیا۔

لوکاشینکو  1994 سے بیلا روس کے صدر کی حیثیت سے اقتدار میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب پینل نے کسی شخصیت کو متفقہ طور پر کرپٹ پرسن آف دی ایئر قرار دیا ہے۔کرپٹ پرسن آف دی ایئر عالمی ایوارڈ دینے کی دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ فیصلہ متفقہ طور پر ہوا۔


رواں سال کی دیگر کرپٹ ترین شخصیات میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی، شام کے صدر بشارالاسد، ترکی کے صدر طیب اردوان اور آسٹریا کے چانسلر سیباسٹین کرز شامل ہیں۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved