نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے پر،حکومت کا شہبازشریف کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

29  دسمبر‬‮  2021

نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے پر حکومت نے ان کے ضامن شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے میاں نواز شریف کی وطن واپسی نہ ہونے پر شہباز شریف کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی، نواز شریف کے واپس نہ آنے پر شہباز شریف کے خلاف کارروائی کی درخواست دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے نواز شریف کی ضمانت کیلئے لکھی جانے والی تحریر ‏میں کہا تھا کہ نوازشریف کو صحتیاب ہونے پر واپس پاکستان لانے کی سہولت فراہم کروں گا صحت ‏مند ہونے کے باوجود نوازشریف واپس نہ آئے تو حکومت کوفزیشن سے تصدیق کا اختیار ہوگا۔
عدالت میں نوازشریف کی جانب سے بھی بیان حلفی جمع کرایا گیاتھا، شہبازشریف کی جانب سے ‏ضمانت نوازشریف کے بیان حلفی پر دی گئی۔نوازشریف نے بیان حلفی میں کہا تھا کہ 4 ہفتےیاڈاکٹرکی جلدتصدیق کےبعدپاکستان واپس ‏آنےکاپابندرہوں گا، پہلےبھی ہم انصاف کے لیے تعاون کرتے رہے اب بھی کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved