کتنےفیصد پاکستانیوں کو آئندہ سال ملکی حالات بہتر ہونے کی امید؟، سروے جاری

29  دسمبر‬‮  2021

گیلپ پاکستان نے اپنے تازہ ترین سروےکے نتائج جاری کردئیے جس کے مطابق  آئندہ برس ملک کے حالات بہتر ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے ایک نیا عوامی سروے جاری کیا ہے جس میں  پاکستانی مستقبل سے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔گیلپ سروے میں43 فیصد عوام نے امید ظاہر کی ہے آئندہ برس ملک کے حالات بہتر ہونے ہوں گے۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 41 فیصد پاکستانی مستقبل سے مایوس ہیں۔ملک میں آئندہ سال بہتری کی امید ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کی شرح بھارت کے مقابلے میں کم ہے۔بھارت میں 54 فیصد افراد نے اگلے سال بہتری کی امید کا اظہار کیا ہے۔سروے میں پاکستانیوں کے مستقبل سے پُرامید ہونے کا نیٹ اسکور بھی 17 فیصد سے 2 فیصد پر آگیا ہے۔

ایک دوسرے سروے کے مطابق 40 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ آئندہ سال پاکستان کی معیشت میں اور حالات میں بہتری کی امید  ہے۔سروے کے مطابق مستقبل میں معاشی پریشانیوں کا اظہار کرنے والے پاکستانیوں کی شرح عالمی اوسط سے 4 فیصد زیادہ ہے۔اگلے سال معاشی بہتری کی امید کا نیٹ اسکور بھی 2012 کے بعد کم ترین سطح پر منفی 5 فیصد ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved