بالی وڈ کے مشہوراداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت میں حکومت کی سر پرستی میں مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے، مسلمانوں کے خلاف اسی طرح ظلم ہوتا رہا تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیئےگئے انٹر ویو میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے اور یہ ہر شعبے میں ہو رہا ہے۔
بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کو کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے، مسلمان اپنےگھر، خاندان اور بچوں کا دفاع کر رہے ہیں، مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خون خرابے اور نسل کشی پر مکمل خاموشی کے سوال پر نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی کو کسی کی کوئی پروا نہیں ہے، مودی نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔
بھارت کی ریاست آسام میں مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد اور قتل و غارت گری جاری ہے۔