امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں ایک مسلح شخص نے 5افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جبکہ واقعے میں ایک پولیس افسر سمیت 3افراد زخمی ہوئے۔
امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کی ۔فائرنگ کے ان واقعات کا آغاز پیر کی شام 5 بجے ہوا جس کے نتیجے میں ڈینور اور لیک وڈ شہروں میں ابتدائی طور پر 4 افراد ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق ڈینور میں دو خواتین ہلاک ہوئیں جبکہ ایک آدمی زخمی ہوا اس کے علاوہ ایک شخص کو اس کے گھر کے باہر ہلاک کیا گیا۔ حملہ آور نے ایک علاقے میں فائرنگ کرکے دوسرے علاقے کا رخ کیا اور وہاں بھی اندھا دھند فائرنگ کی، اس دوران پولیس اور حملہ آور میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا شاپنگ سینٹر میں ہی حملہ آور کا ایک پولیس اہلکار سے آمنا سامنا ہوا جس نے اسے ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا،
فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس اہلکار زخمی ہوئیں تاہم زخمی حالت میں بھی وہ حملہ آور کو ہلاک کرنے میں کامیاب رہیں۔