پیسہ بنانے کیلئےقرض لیا گیا، یہ نہیں سوچا کہ آنیوالی نسلیں یہ قرضے کیسے واپس کریں گی، حسان خاور

29  دسمبر‬‮  2021

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے قرضے لیتے رہے، کسی نے یہ نہیں سوچا کہ  آنیوالی نسلیں یہ قرضے کیسے واپس کریں گی، پی ٹی آئی حکومت 70 سال کا عذاب کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت 70 سال کا عذاب کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنا چاہتی ہے، جنوری کی ابتداء میں عوامی خدمت کے 3 ہزار سے زائد مراکز قائم کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو محکمہ مال کے مختلف دفاتر میں دھکے کھانے پڑتے تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لوگوں کو ایک چھت کے نیچے خدمت فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس، لوکل گورنمنٹ سسٹم اور دیگر محکموں میں بھی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپوزیشن کو ہر سطح پر ٹف ٹائم دے رہی ہے، اپوزیشن کب تک عوام کو بیوقوف بناتی رہے گی۔

حسان خاور نے کہا کہ ہم ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، یہ تو جھولی پھیلا کر اللّٰہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہماری صفوں میں لڑائی ہو۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved