ملک بھر میں سونے کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کے بعد اب مہینے کے اختتام پر کم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 1796 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے، اس کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 لاکھ 8 ہزار 25 روپے ہو گئی ہے۔