ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر مسجد کی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، یہ افسوس ناک واقعہ سعودی شہر جدہ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی شہر جدہ میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر مسجد کی دیوار سے ٹکرا کر اندر داخل ہو گئی، جس کے باعث عمارت کے شہید ہونے والے حصے کا ملبہ نمازیوں کے اوپر گرنے اور کار کے ٹکرانے سے 5 نمازی زخمی ہوگئے۔
#جدة – مسجد العمار .. .#السعوديه pic.twitter.com/Vo1iXG7ETk
— Abu Mahmoud (@zaeem16064429) December 27, 2021
ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار کا ڈرائیور نیپالی شخص ہے، جو اس حادثے کے بعد سکتے کے عالم میں آ گیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈرائیور سمیت 5 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔