خواتین کے محرم کے بغیر سفر پرپابندی، بھارتی مسلمان اداکارہ کی طالبان کو بددعائیں

29  دسمبر‬‮  2021

بھارتی مسلمان اداکارہ عرفی جاوید نے افغانستان میں خواتین کے محرم کے بغیر سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے طالبان کو بددعا دی ہے۔

عرفی جاوید نے  انسٹاگرام پر برقع میں سفر کرتی خواتین کی تصویر لگا کر اسٹوری پوسٹ کی اور لکھاکہ میں طالبان کے زوال کی دعا کررہی ہوں۔ انہوں نے طالبان حکومت کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اپنا مذہب دوسروں پر مسلط کرنا بند کیا جائے۔

 

واضح رہے کہ بھارتی بولڈاداکارہ عرفی جاوید نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے، اس کے علاوہ وہ بگ باس کا بھی حصہ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے افغانستان کی وزارت برائے امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے 72 کلومیٹر سے زائد سفر کرنے والی خواتین کیلئے ساتھ کسی مرد رشتے دار کا ہونا لازم قرار دینے کے احکامات جاری کئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved