مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سےمزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوگے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے 3نوجوانوں کوکلگام اوراننت ناگ کے علاقوں میں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا اورلوگوں کوہراساں کیا اوردھمکیاں دیں۔
کلگام اوراننت ناگ کا محاصرہ جاری ہے۔ لوگ گھروں میں محصورہیں۔ دکانیں، کاروباری مراکزاورتعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے دونوں علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کررکھی ہے۔
قابض بھارتی فورسزنے جعلی مقابلے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز2 روز میں6 کشمیریوں کوشہید کرچکی ہیں۔