سیٹیزن پورٹل کی شکایت پروزیراعظم کا نوٹس، 100 سال بعد زمینی تنازعہ حل ہو گیا

30  دسمبر‬‮  2021

سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پرکی گئی شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا اور زمینی تنازعہ حل ہوگیا۔

تفصیلات کے  مطابق سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پردرج شکایت کا وزیراعظم عمران خان نے  فوری طور پر نوٹس لیا اور 10 دہائیوں پرانا زمینی تنازعہ حل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شکایت کرنے والے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے دادی کی زمین نہ ملنے پر سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی۔

سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے اپنی شکایت میں بتایاکہ میری دادی اور ان کی بہنوں کی زمین پر 100 سال سے چچا زاد بھائی قابض تھے، بار بار منت سماجت کے باوجود زمین ہمیں واپس نہیں دی جا رہی تھی۔احسن ملک نے بتایاکہ سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی تو فوری ایکشن لیا گیا۔

ان کا کہنا ہےکہ محکمہ ریونیو خوشاب نے زمین کا انتقال کرکے ہمارے نام منتقل کر دی۔سابق فیڈرل سیکرٹری نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خاص طور پر شکر گزار ہوں، دعا ہے ملک آپ کے ویژن کے مطابق آگے چلے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved