وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ لیڈر ایک ہی ہے جس کا نام عمران خان ہے وزیراعظم کہتےہیں ایسا کام کروکہ غریب کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان میں لیڈر ایک ہی ہے جس کا نام عمران خان ہے وزیراعظم کہتےہیں ایسا کام کروکہ غریب کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔ وزیراعظم عمران خان وہ شخص ہیں جو ریاست مدینہ پر یقین رکھتے ہیں اور کہتےہیں کہ غریب کی حالت بہتر کرنے کے لیے انتظار نہیں کرنا، وزیراعظم کہتےہیں ایسا کام کروکہ غریب کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، نچلے طبقے میں خوشحالی آئے گی تو تب اصل پاکستان بنے گا، جب تک وزیرخزانہ ہوں عمران خان کا یہ خواب پورا کرتا رہوں گا۔
شوکت ترین نے کہا کہ 74 سال عوام کو صرف خواب دکھائے گئے اور معیشت کی ترقی کے ثمرات آج تک عوام تک نہیں پہنچے ، اب ایک شخص عمران خان آیا جس نے کہا کہ معیشت کو عوام کے لیے ترقی دیں گے، وزیراعظم نے کہا کہ کچھ ایسا کریں جس کی وجہ سے غریب عوام کو مشکل نہ ہو۔شوکت ترین نے مزید کہا کہ بڑے بینک اب زراعت کے شعبے میں قرضہ دیں گے اور زراعت میں تین سال کا بلا سود قرضہ دیاجائے گا۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے، شوکت ترین دوبارہ ای سی سی کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کو اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کی سربراہی دوبارہ دے دی گئی، کابینہ ڈویژن نے سینیٹر شوکت ترین کے چیئرمین شپ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وزیر خزانہ کے مشیر بننے کے بعد وزیر اقتصادی امور کو ای سی سی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔