پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی میئر کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم

30  دسمبر‬‮  2021

الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئرکے انتخابات پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی، جے یو آئی اور آزاد امیدوار کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کریں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بنوں کی تحصیل ککی میں ایک ہفتے میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسرنے پہلی گنتی میں ایک امیدوارکے علاوہ کسی کو نوٹس نہیں دیا تھا۔

واضح رہےکہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اس تحصیل سے پی ٹی آئی کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تحصیل ککئی اور پشاور کی تحصیل متھرا کے چیئرمین کے الیکشن نتائج روک دیے گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved