پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کئی سیاست دان ہم سے رابطے میں ہیں، ان کے نام نہیں لوں گا۔
کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عاجز دھامرا نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن سے متعلق سرگرمیاں شروع کر چکی ہے، پیپلز پارٹی کے مختلف ڈویژن کے اجلاس ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں سب سے متحرک پیپلز پارٹی نظر آ رہی ہے، دیگر پارٹیاں اتحادی ڈھونڈنے اور روٹھوں کو منا رہی ہیں، کچھ لوگ حلقہ بندیاں کو بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
عاجز دھامرا کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں کے باشعور عوام سمجھ چکے ہیں، اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پیپلز پارٹی پر الزام نہ لگائیں، اگر کسی کے اشارے پر کسی نے سیاسیت کی تو اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ بشیر میمن صاحب ابھی آپ اناڑی ہیں، گاڑی دیکھ کر چلائیں، اگر آپ ہماری لیڈر شپ پر بات کریں گے تو ہم مریم نواز اور نواز شریف پر بات کریں گے، آپ دانیال عزیز، مفتاح اسماعیل سمیت دیگر لوگوں کو راضی کریں پھر بات کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کا ماحول بن گیا ہے لیکن انتخابات کا شیڈول نہیں آیا، اب تک شیڈول کے نہ آنے سے معاملات عدالت میں جا سکتے ہیں۔