امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

9  دسمبر‬‮  2023

امریکہ نے بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل کے معاملے میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپرونت پنوں کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت منظر عام پر آ گئے۔ کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی اور بھارتی حکام سے ہردیپ سنگھ کے قتل میں تحقیقات اور تعاون کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکہ نے بھی بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

امریکہ نے کہا کہ ہم سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ ہیں اور بھارت پر لگائے گئے کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان حملوں کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved