جنگ بندی قرارداد کو ویٹو کرنا اسرائیلی جنگی جرائم میں شرکت کا اعلان ہے، محمود عباس

9  دسمبر‬‮  2023

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ کی طرف سے ویٹو کئے جانے کو فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں شریک ہونے کا اظہار کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں بہنے والے بچوں، عورتوں اور بزرگوں کے خون کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

واضح رہے امریکہ بار بار غزہ میں مستقل جنگ بندی کی مخالفت کر چکا ہے اور اس سلسلے میں اسی موقف کا حامی ہے جو اسرائیل کا موقف ہے۔ البتہ امریکہ جنگ میں چھوٹے وقفوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔

جبکہ سلامتی کونسل میں جب بھی جنگ بندی کے حق میں قرارداد یا مطالبہ آیا امریکہ نے اس کی مخالفت کی۔ جیسا کہ ہفتہ کے روز ایک بار پھر امریکہ نے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔ اس قرارداد کے حق میں پندرہ میں سے تیرہ ووٹ آئے تھے۔

برطانیہ نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا تھا جبکہ امریکہ نے قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ امریکہ اور برطانیہ کا یہ رویہ اس کے باوجود ہے کہ غزہ میں سترہ ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس میں ستر فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved