انسان دوست امریکی جج کیپریو کینسر میں مبتلا، دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

9  دسمبر‬‮  2023

عالمی شہرت یافتہ امریکی سابق جج فرینک کیپریو کینسر میں مبتلا، وہ سوشل میڈیا صارفین سے مکمل صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

سابق جج فرینک کیپریو اپنے منصفانہ فیصلوں، عدل و انصاف، رحم دلی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

ان کی مختلف عدالتی سماعتوں کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں صارفین انہیں دنیا کا بہترین جج قرار دیتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام اپنے مداحوں سے شیئر کیا ہے جس میں انہیں دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں 27 نومبر کو اپنی 87 ویں سالگرہ منائی تاہم یہ سالگرہ دیگر تمام سالگرہ سے مختلف تھی کیونکہ انہیں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے سالگرہ کے موقع پر موصول ہونے والی مبارک باد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی اور بتایا کہ میں امریکا کے 2 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہوں، ڈاکٹر اپنا کام کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی دعاؤں کی بھی سخت ضرورت ہے کیونکہ اس مشکل وقت میں دعاؤں سے بڑھ کر اور کوئی ہتھیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فرینک کیپریو رواں سال کے آغاز میں 40 برس تک خدمات انجام دینے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

انہوں نے رہوڈ آئی لینڈ کی میونسپل کورٹ میں بطور چیف جج اور رہوڈ آئی لینڈ بورڈ آف گورنرز اینڈ ایجوکیشن میں بطور چیئرمین خدمات انجام دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved