افسوس کی بات ہے کہ جنگ بندی کو شرمناک لفظ سمجھا جانے لگا ہے، سعودی وزیر خارجہ

9  دسمبر‬‮  2023

سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کئے جانے پر سعودی وزیر خارجہ کا ردعمل آگیا۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے جنگ بندی کو شرمناک لفظ سمجھا جانے لگا ہے، مجھے یہ بات ہرگز سمجھ نہیں آئی۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے سارے ممالک کوشش کرتے ہیں، کشیدگی ختم کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر افسوس ہے۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔

امریکا کی جانب اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کیے جانے کی ایران اور ترکیہ نے بھی مذمت کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ کی امریکی حمایت جاری رہی تو خطے میں بے قابو صورتحال کا امکان ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کی قرارداد صرف امریکا نے ویٹو کی، کیا یہ انصاف ہے؟

ترک صدر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved