کراچی میں فائرنگ سے انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق

31  دسمبر‬‮  2021

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے سندھ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں جاوید بلوچ نامی شخص بھی ہے جو ایس ایچ او کلاکوٹ رہ چکا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا اور جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 13 خول ملے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ واردات ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ نہیں بلکہ ان افراد کو رنجش کی بنا پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved