وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی دعوت تبلیغ کی ویڈیو وائرل

31  دسمبر‬‮  2021

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پشتو زبان میں دعوت تبلیغ کرتے دیکھا جاسکتا ہے البتہ ویڈیو سے متعلق یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا یہ ویڈیو کب کی ہے۔

ویڈیو میں محمد رضوان چند افراد کے ساتھ ایک علاقے میں موجود ہیں جس میں وہ لوگوں کو دعوت تبلیغ دے رہے ہیں۔محمد رضوان لوگوں کو نماز پڑھنے اور اسلام پر عمل کی دعوت دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن مجید کا تحفہ دیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی جانب سے بطور تحفہ دیے جانے والے قرآن مجید کے انگریزی ترجمے کا روزانہ مطالعہ کررہا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved