منی بجٹ سے کون کون سی اشیاء مہنگی ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

31  دسمبر‬‮  2021

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے منی بجٹ میں کن کن اشیاء پر ٹیکس لگا رہی ہے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فونز پر یکساں 17 فیصد ، سونے چاندی پر ٹیکس 1 فیصد سے 17 فیصد عائد ہوگا۔آئل سیڈ کی درآمد پر ٹیکس 5 فیصد سے 17 فیصد لاگو ہوگا، مائننگ کیلئے درآمدی مشینری پر 17 فیصد نیا ٹیکس لگے گا، پرچون فروشوں کا ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کیا جائیگا۔

ساشے میں فروخت ہونے والی اشیاء کا ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد لاگو ہوگا، غیر ملکی سرکاری تحفوں اور عطیات پر 17 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، قدرتی آفات کیلئے موصولہ مال پر بھی ٹیکس لاگو ہوگا۔پوسٹ کے ذریعے پیکٹ ارسال کرنے پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا، درآمدی جانوروں اور مرغیوں پر 17 فیصد ٹیکس ہوگا، زرعی بیج، پودوں، آلات اور کیمیکل پر ٹیکس 5 فیصد سے 17 ہوجائے گا۔

پولٹری سیکٹر کی مشینری پر ٹیکس 7 فیصد سے 17 فیصد کردیا جائے گا، ملٹی میڈیا ٹیکس بھی 10 سے بڑھا کر 17 فیصد کیا جائیگا، بیٹری پر 12 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔بیٹری پر 12 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، ڈیوٹی فری شاپس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا، بڑی کاروں پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا، درآمدی الیکٹرک کاروں پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد لاگو ہوگا۔

بزنس ٹو بزنس رقم منتقلی پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 17 فیصد کردیا جائے گا، ادویات کے خام مال پر 17 فیصد جی ایس ٹی لاگو ہوگا، بیکریوں، ریسٹورنٹ اور فوڈ چین پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا، کیٹررز، ہوٹلز اور بڑے ریسٹورنٹس پر ٹیکس 7.5 فیصد 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔درآمدی سبزیوں پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، پیکنگ میں فروخت ہونے والے مصالحوں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا، فلور ملز پر بھی 10 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا، ماچس، ڈیری مصنوعات، الیکٹرک سوئچ پر 17 فیصد ٹیکس ہوگا۔

برانڈڈ مرغی کے گوشت پر بھی 17 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، پراسس کئے ہوئے دودھ پر ٹیکس 10 فیصد سے 17 فیصد کیا جائے گا، پیکنگ میں دہی، پنیر، مکھن، دیسی گھی اور بالائی پر ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کیا جائیگا، ڈیری کیلئے مشینری پر بھی ٹیکس شرح 17 فیصد لاگو ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved