ایران پر حملے کی تیاریاں، اسرائیل کا امریکہ سے جدید ترین ہیلی کاپٹرز اور ری فیولنگ طیارے خریدنے کا فیصلہ

31  دسمبر‬‮  2021

اسرائیل نےجنگی طیارے حاصل کرنے کیلئے امریکہ کے ساتھ 3 ارب ڈالر سے زائد کی مالیت کا دفاعی معاہدہ کیا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے دفاعی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی مالیت کے معاہدے میں امریکہ اسرائیل کو  CH-53 اور فضا میں ری فیولنگ کرنے کی صلاحیت کے حامل طیارے بوئنگ KC-46 فراہم کرے گا۔

اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیل کی فضائی افواج  کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا،  اور اس میں 6 اضافی ہیلی کاپٹر خریدنے کا آپشن بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر یہ طیارے جلدی بھی فراہم کئے گئے تو 2025ء کے آخر تک اسرائیل پہنچیں گے، اگر ان کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا جائے تو یہ طیارے 2026ء تک اسرائیل پہنچیں گے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تل ابیب حکام واشنگٹن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اور کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد سے جلد ان طیاروں کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2021ء کے آغاز میں اسرائیلی میڈیا میں ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی، جس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے اسرائیل کیلئے ممکنہ روٹس کا نقشہ کھینچا گیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل ایران پر فضائی حملے کیلئے اردن، عراق یا سعودی عرب سمیت جس روٹ کا بھی استعمال کرے، ہمارے طیاروں کو رستے میں فضائی ری فیولنگ کرنا پڑے گی، جس کے اسرائیل کے پاس خاطر خواہ صلاحیت نہیں ہے، اور ایسے حملے کو شروع سے ہی کمزور سمجھا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved