وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے اضافے کے ساتھ اب 144.82 مقرر کی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل فی لیٹر 4.15 روپے اضافے کے ساتھ 111.21 کے حساب سے دستیاب ہو گا۔
نئی قیمتوں کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 4 روپے اضافے کے ساتھ اب 141.62 مقرر کی گئی ہے، جبکہ مٹی کا تیل 3.95 روپے اضافے کے ساتھ 113.49 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہو گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا، اور 15 جنوری 2022ء تک یہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔