کراچی میں نیو ائیر نائٹ پرمختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 17 افراد زخمی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پاکستان میں سال نو 2022 کا آغاز ہوگیا ،نئے سال کے موقع پرکراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں جشن ، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں ہوائی فائرنگ سے 11 سالہ بچہ زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔
رات کے وقت کئی شہروں میں ٹریفک جام ہو گیا جبکہ من چلے اپنی پسندیدہ موسیقی پر ناچتے گاتے رہے ۔
اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔
نیو ائیر نائٹ پرفائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق، 17 افراد زخمی
1
جنوری 2022