نئے بلدیاتی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا

1  جنوری‬‮  2022

جماعتِ اسلامی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر نئے بلدیاتی نظام کے خلاف دھرنا دے دیا ہے جو آج بھی جاری ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ دھرنا عوامی حقوق کے لیے ہے، سندھ حکومت نے تمام ادارے تباہ کر دیئے، اپوزیشن کو ڈرائنگ روم کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دور میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام ختم ہوا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا وہ ایسا قانون چاہتے ہیں جس میں کے ڈی اے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی  اور واٹر بورڈ سمیت کراچی کا ہر ادارہ میئر کے ماتحت ہو۔جماعتِ اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری اور مولانا ہدایت الرحمٰن نے بھی دھرنے سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وڈیرے اور جاگیر دار اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کرنا چاہتے۔جماعتِ اسلامی کا احتجاجی کیمپ سندھ اسمبلی کے گیٹ کے سامنے مین روڈ پر لگا ہوا ہے جس میں شرکاء موجود ہیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث سندھ اسمبلی آنے اور جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved