حکومت اوراپوزیشن اصلاحات پرگفتگو کریں، فساد سے سیاستدانوں کا وقارکم ہوتا ہے، فواد چوہدری

1  جنوری‬‮  2022

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن  اصلاحات پرگفتگو کریں، فساد سے سیاستدانوں کا وقارکم ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ سال 2022  کے آغاز پرتلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اوراپوزیشن معیشت، سیاسی اورعدالتی اصلاحات پرگفتگو کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم ملک ہے۔ ہمیں ذمہ داریوں کا احساس کرنے کی ضرورت ہے۔پارلیمان میں فساد سے عام آدمی کی نظرمیں سیاستدانوں کا وقارکم ہوتا ہے۔

دوسری طرف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  ہم امید کے جذبے کے ساتھ نئے سال 2022 میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیر خارجہ سال 2021 پر غور کرتے ہوئے خوشی ہوئی جس نے پاکستان کے لیے نئی سفارتی راہیں کھولیں،وزیر خارجہ رواں سال نے جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف موڑ دیا اور دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات کو مضبوط بنایا، وزیر خارجہ اس سال ڈیجیٹل اور عوامی سفارت کاری کو مکمل طور پر شامل کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved