اسلام آباد اور خیبر پختونخوا دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

1  جنوری‬‮  2022

خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خوف و ہراس کے باعث لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، دیر بالا سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 3 اورگہرائی 180کلومیٹر ریکارڈکی گئی۔زلزلےکا مرکز  افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، تاحال زلزلے سےکسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved