شادی کی تقریب میں مہمانوں کوکھجور اور شربت پیش کیا جائے گا، خلاف ورزی پر امام نماز جنازہ نہیں پڑھائے گا

1  جنوری‬‮  2022

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ایک گاؤں میں عوام نے متفقہ طور پر شادیوں میں مہمانوں کوصرف کھجور پیش کی جائیں گی خلاف ورزی پر امام نماز جنازہ نہیں پڑھائے گا۔
شادی بیاہ کی تقریب میں غیر ضروری اخراجات کو  کم کرنے کے لیے سوات کے ایک گاؤں کے مکینوں  نے ایک منفرد اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت گاؤں کی عوام نے متفقہ طور پر بارات لانے والی گاڑیوں کی تعداد کو محدود اور مہمانوں کی تواضع کے طور پر صرف کھجور اور شربت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈیپینڈنٹ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق سوات کے گاؤں درشخیلہ کی عوام نے متفقہ طور پر بارات میں لائے جانے والی گاڑیوں اور مہمانوں کی تواضع کے لیے شربت کے انتخاب کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کا نمازہ جنازہ امام نہیں پڑھائیں گے۔

گاؤں درشخیلہ کے باسیوں نے اس فیصلے کو سراہا ہے جبکہ فیصلے کو دیگر  علاقوں میں پھیلانے  کے لیے مقامی مسجد کی ایک 3  رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فیصلے سے آگاہ رہ سکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved