حکومت اور اپوزیشن عوام کی توقعات پر پورا نہ اُتر سکے، سروے جاری

2  جنوری‬‮  2022

پاکستان میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں اور اپوزیشن کوئی بھی عوام کی توقعات پر پورا نہیں اُتر سکا۔

اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق اپوزیشن کی کارکردگی پر 56 فیصد پاکستانیوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 55 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومتی کارکردگی کو توقعات سے خراب قرار دیا۔

سروے کے مطابق 13 فیصد لوگوں نے حکومتی کارکردگی کو توقعات سے بہتر کہا جبکہ 32 فیصد نے کہا کہ جیسی توقع کی تھی ویسے ہی پی ٹی آئی نے کارکردگی دکھائی۔

سروے میں کارکردگی سے مایوس 46 فیصد افراد ایسے ہیں جنہوں نے 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہا۔

سروے کے مطابق 63 فیصد پاکستانیوں نے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved