20 ارب روپےکی گندم کون سے چوہےکھا گئے، ربڑی والے یا فالودے والے،اسد عمر

2  جنوری‬‮  2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ  یپلز پارٹی عوام کو اختیارات سے محروم کرنے کی خواہشمند ہے، پتہ نہیں کون سے چوہے تھے جو صوبے کی گندم بھی کھاگئے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نیا بلدیاتی ایکٹ غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے، اس کے لئے نئی پیٹیشن تیار کررہے ہیں، ہم اسمبلی اور قانون کا دروزاہ کھٹکھائیں گے۔  اسد عمر کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی قانون میں ترمیم کرکےعوام کواختیارات سےمحروم کرناچاہتی ہے، سندھ بلدیاتی بل کےخلاف درخواست جمع کرادی ہے، پیپلزپارٹی پاکستان کیلئےخطرہ پیداکرناچاہتی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ سندھ اپنی ضرورت سے زیادہ گندم پیدا کرتا ہے، اس کے باوجود سندھ میں آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کہتی ہے گندم چوہے کھا گئے تھے، پتہ نہیں یہ چوہے انسانی نوعیت کے تھے یا ربڑی والے یا فالودے والے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وفاق نے سب کے لیے بلاتفریق ویکسین کا انتظام کیا۔حکومت نے مشکل حالات میں 250ارب روپے ویکسی نیشن مہم پر خرچ کیے، ملک میں 7 کروڑ 15 لاکھ لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن کرلی۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کہا کہ قانونی مسائل کی وجہ سے وہ ویکسین نہیں خرید سکتے، وزیر صحت سندھ بتائیں کہ کون سا قانون ہے جو ویکسین خریدنے سے روک رہا ہے۔ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر اس قانون کو ختم کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ منی بجٹ میں 71 ارب روپے کے براہ راست ٹیکس ہیں، جن میں سے صرف 2 ارب ٹیکس عوام پر لگائے گئے ہیں، 6 ہزار روپے کے ٹیکسوں میں 2 ارب کے ٹیکس زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved