نئے سال میں اللہ اپوزیشن کو انتشار کی سیاست سے توبہ کی توفیق دے، حسان خاور

2  جنوری‬‮  2022

ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ اپوزیشن کو نئے سال میں اللہ اپوزیشن کو انتشار کی سیاست سے توبہ کی توفیق دے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دنیا کی جدید اور امیر ترین ریاستیں جو کام نہیں کرسکیں وہ ہم نے کر دکھایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نئے سال میں وعدہ ہے کہ ہم اور، اور، اور ڈیلیور کریں گے۔

حسان خاور نے مزید کہاکہ عثمان بزدار حکومت تحریک انصاف کے منشور کے ایک ایک لفظ پر عملدرآمد کروائے گی۔

حسان خاور نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں اپوزیشن کے لیے بھی دعا گو ہیں۔ اللہ اپوزیشن کو ہوش کے ناخن دے اور اپوزیشن کو انتشار کی سیاست سے توبہ تائب ہونے کی توفیق دے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ اپوزیشن کو مفاد پرستی کی سیاست سے دور کرے اور اپوزیشن کی کرپٹ سیاست کے دل سے پیسے کی حرص کی بجائے ملک کی محبت پیدا کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved