سوتیلے باپ نے 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 10 سالہ بچی کو سوتیلے باپ نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ بھکر میں شوہر نے اپنی بیوی کے بال اور کان کاٹ دیے۔اوکاڑہ کے قصبہ 51 ٹو ایل میں 10 سال کی یتیم بچی سے اس کے سوتیلے باپ کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اوکاڑہ پولیس نے بچی سے زیادتی کے ملزم سوتیلے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ادھر بھکر میں شوہر نے اپنی بیوی کے بال اور کان کاٹ دیئے جس پر پولیس نے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واقعے کے بعد سے ملزم فرار ہے، زخمی خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔