نوازشریف وطن واپس آئیں 23مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

2  جنوری‬‮  2022

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نوازشریف کا وطن، ن لیگی قائد واپس آئیں، 23مارچ کو پوری قوم مہنگائی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے  حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے منی بجٹ پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ منی بجٹ پر قومی اسمبلی میں کوئی بحث نہیں ہوئی،ایک نیا بل تیار کیا جارہا ہے جس میں اسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے کنٹرول میں چلا جائے جائے،حکومت اب بھی جو قرضے لے رہی ہے وہ کمرشل بنکوں سے لے رہی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ عوام اب موجودہ حکومت کو مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔امیر جے یو آئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کو بدترین شکست ہوئی اور آئندہ کے مرحلے میں بھی اسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں ںے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں وہ نیوٹرل نظر آئے تو نتائج بھی سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتیں شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ہرگز نہ سمجھے کہ ہم میں دراڑیں پیدا ہو گئی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پہلے دھرنے اور اب میں فرق ہے ، پی پی پی اور اے این پی کو کبھی بھی اپنا مخالف نہیں سمجھا ، حکمران خوش نا رہیں کہ اپوزیشن آپس میں لڑ رہے ہیں ہم دیگر پارٹیوں کو بھی اپوزیشن کا حصہ سمجھتے ہیں ، ہم ملک میں رہتے ہوئے خود مختار ہیں ، نواز شریف واپس آئیں ان کا وطن ہے ، افغانستان میں امن کی ضرورت ہے اس کے لیے ہمیں بھی کوشش کرنی ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved