قاتل ماں نے قتل کی وجہ بتا دی، قتل کا مقدمہ ان کی ماں کے خلاف درج کرلیا گيا۔
تفصیلات کے مطابق بچیوں کی ماں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ شوہر تشدد کرتا تھا اور پیسوں کا تقاضہ کرتا تھا ، ادھار رقم لے کر شوہر کو دیتی تھی ، اس بار بھی شوہر نے پیسے نہ دینے پر تشدد کیا تو اس کے جانے کے بعد غصے میں آکر تینوں بچیوں کو قتل کردیا، خود کو بھی زخمی کیا اور کمرے میں آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق بچیوں کے قتل کا مقدمہ دادی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر رکشا چلاتا ہے اور واقعے کے وقت گھر پر نہيں تھا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل جہلم کے گاؤں ہرن پور میں مبینہ طور پر غربت سے تنگ آکر خاتون نے پہلے اپنے 3 بچیوں کو قتل کیا اور پھر خودکشی کی کوشش کی جس میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔