وہ اسمارٹ فونز جو 4 جنوری سے بند ہو جا ئیں گے

3  جنوری‬‮  2022

ایک دور میں انتہائی مقبول رہنے والے اسمارٹ فونز آخر کار بند ہو رہے ہیں۔

کینیڈا کی معروف سافٹ ویئرکمپنی  بلیک بیری کے فونز ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے اپنی مقبولیت کھو بیٹھے ہیں ،جس کے بعد کئی بار انہیں بند کرنے کی خبریں سامنے آتی رہیں تاہم کمپنی نے اس حوالے سے اب بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل فونز  کے لیے اپنی سروسز ختم کردے گی۔

کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 جنوری سے، بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر  نیٹ ورکس یا وائی فائی کام نہیں کرے گا۔بلیک بیری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مزکورہ موبائل فونز اب ڈیٹا ،فون کال ، ٹیکسٹ میسجز بھیجنے یہاں تک کہ911 پر ہنگامی کال کرنے کے بھی قابل نہیں ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلیک بیری کی تمام سروسز منگل 4 جنوری سے دنیا بھر میں بند کردی جائے گی حتیٰ کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر منتقل کیے جانے والے فون بھی کام نہیں کریں گے، جس کے بعد صارفین ڈیٹا، میسجز، انٹرنیٹ اور ایمرجنسی نمبر 911 پر بھی کال نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ بلیک بیری کی جانب سے 2013 میں آخری بار نیا آپریٹنگ سسٹم پیش کیا گیا مگر اگلے سال 2014 کلاؤڈ (اسٹوریج) سرور پر ہیکرز کی رسائی اور ڈیٹا چوری ہونے کے بعد کمپنی  کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ہزاروں صارفین نے متبادل کے طور پر دوسرے اسمارٹ فونز کو ترجیح دینا شروع کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved