نسوار کے ساتھ سفر کرنا جرم قرار، نسوارمنشیات کی فہرست میں شامل

3  جنوری‬‮  2022

نسوار کو ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنا جرم قرار دے دیا گیا، اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے این ایف نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے فضائی سفر میں نسوار کو ساتھ لے جانا جرم قرار دے دیا ہے ۔نسوارکے ساتھ عرب ممالک کا فضائی سفرجرم ہوگا۔ کسی بھی مسافرسےنسواربرآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔اے این ایف نے پاکستانی مسافروں کوعرب ممالک نسوارنہ لے کرجانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں اے این ایف کی جانب سے ائیرپورٹس پربینرز بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی  اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حجاج کرام کے لیے خصوصی مہم کا فیصلہ کرلیا ہے، حجاج کے سامان میں بھی نسوار ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں سال 2018 میں نسوار کھانے کے جرم میں متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستانی سفارت خانے نے نوٹس لے کر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک خط لکھا.خط میں استدعا کی گئی کہ پاکستان سے عراق آنے والے تمام مسافروں کو نسوار ساتھ لانے اور اس کے استعمال کی روک تھام کی جائے، بصورت دیگر انہیں عراق پہنچنے پر حراست میں لے لیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved