مریم نواز کی خاموشی معنی خیز، ان کو نہ ڈیل ملنی ہے نہ ڈھیل، حسان خاور

3  جنوری‬‮  2022

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور مریم صفدر کی خاموشی معنی خیز ہے،ان کو ڈیل ملنی ہے نہ ڈھیل۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر کی خاموشی معنی خیز ہے، وہ پہلے اداروں کے خلاف بیان دیتی ہیں پھر خاموش ہوجاتی ہیں۔ مریم صفدر کا اسکرپٹ عوام کو سمجھ آچکا ہے۔ پنجاب حکومت 4 نئےڈیم بنا رہی ہے، ترجمان نے کہا کہ حکومت پنجاب کا مشن صوبے کو آگے لیکر جانا ہے، ڈیموں سے متعلق ستر سال کا کام ایک طرف، بزدار حکومت کا کام ایک طرف ہے، آبیانے کے فرسودہ نظام سے جان چھڑا رہے ہیں۔

 صوبے میں 70 فیصد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، پنجاب بھر کو صحت کارڈ دینے جا رہے ہیں،حسان خاور کا یہ بھی کہنا تھا کہ چھوٹے میاں بڑے میاں کی ضمانت دیکر پھنس چکے ہیں، بڑے میاں کو علم ہے کہ کوٹ لکھپت جیل ان کا انتظار کررہی ہے،شہبازشریف کی فنکاریاں 16 ارب کے سامنے دم توڑ چکی ہیں۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ووٹ کی طاقت سے سندھ کے عوام صوبائی حکومت سے انتقام لیں گے۔ سندھ حکومت نے عوام کو اس سہولت سے محروم رکھا، آئندہ انتخابات میں سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے انتقام لیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved