وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی،23مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور اور امن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جارہا ہے۔ 23مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے امن و عامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے، حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔