وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور بھارتی اقدامات عالمی امن کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ گزشتہ سال سفارتی لحاظ سےاہم تھا،افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر کام کیا،فلسطین کےمسئلےپرپاکستان کامؤقف واضح ہے۔
بھارت سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سال 2021میں بھارت کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار رہے اور بھارت کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پر تنقید سے بھارت کو مقامی سطح پر پذیرائی ملتی ہے اور یہی آر ایس ایس کی سوچ خطے کی ترقی نہیں بلکہ اندرونی سیاست کی نظر ہورہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور بھارتی اقدامات عالمی امن کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔کشمیر سے متعلق انھوں نے یہ کہا کہ اگربھارت تعلقات میں بہتری چاہتا ہے تو 5 اگست کے اقدامات واپس لے، بھارت نے کشمیری قیادت کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر رکھا ہے اور 2021 میں بھارت نے 1400 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے پاکستان کی شجر کاری مہم کی تعریف کی،وزیراعظم کے بیشتر اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا،وزیراعظم عمران خان نے منی لا نڈرنگ روکنے سے متعلق امیر ممالک پر زور دیا۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ وسطی ایشیاکی اہمیت سےانکارنہیں کیاجاسکتا،سعودی عرب، ترکی، ایران اور مشرق وسطی ممالک پر خاص توجہ دی،افریقی ممالک کیساتھ ہماری تجارت میں 7فیصداضافہ ہوا،افریقہ میں 5 نئے مشن کھولیں گے دو پہلے کھول چکے ہیں۔
پڑوسی ملک سے متعلق انھوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستان نے اپناکردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا اورافغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی انسانی امداد کا اعلان کیا۔انھوں نے واضح کیا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور امن عمل کے لئے پاکستان اپنی کوششیں کرتا رہے گا۔وزیرخارجہ نے بتایا کہ افغان امن عمل اور کشمیر کی صورتحال مختلف فورمز پر اٹھاتے رہے جبکہ امریکا، چین،روس سمیت مسلم ممالک سے تعلقات بہتر کیئے