بھارت میں آن لائن ایپ پر ملالہ یوسفزئی اور بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی سمیت 100 مسلم خواتین کو نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔
خلیجی جریدے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بُلی بائی نامی آن لائن ایپ پرملالہ یوسفزئی، بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی، دہلی ہائی کورٹ کے جج کی اہلیہ اور کشمیری صحافی قراۃ العین رہبرسمیت 100 مسلم سیاست دان اور سماجی کارکن خواتین کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا۔
بُلی بائی ایپ میں مسلمان خواتین کی تصاویر کے ساتھ ان کے ٹوئٹر، فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ڈالی گئی ہیں، اور انہیں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی سلی ڈیلز نامی بھارتی ایپ پر 80 سے زائد مسلم خواتین کو فروخت کیلئے پیش کرکے ان کی توہین کی گئی تھی، جس میں کشمیری صحافی قراۃ العین رہبرکا نام بھی موجود تھا، اور انہوں نے اس کیلئے بھرپور آواز بھی اٹھائی تھی، اور ایک سال سے بھی کم عرصے کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب مسلم خواتین کو نیلامی کیلئے پیش کر کے ان کی توہین کی گئی ہے۔
یہ ایپ مائیکروسافٹ کی اوپن سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سائٹ GitHub پر بنائی گئی تھی، اور مائیکروسافٹ کی جانب سے بھی اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی مسلمان صحافی عصمت آرا نے دہلی پولیس میں کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کروایا ہے، اور مہاراشٹر میں بھی مذکورہ ایپ کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے، علاوہ ازیں دیگر اعتدال پسند اور خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں نے بھی ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
UPDATE: An FIR has been registered by Cyber Police (South East Delhi) on the basis of my complaint with IPC sections 153A (Promoting enmity on grounds of religion etc), 153B (Imputations prejudicial to national-integration), 354A & 509 for sexual harassment. #BulliDeals pic.twitter.com/dJ1mspyiGI
— Ismat Ara (@IsmatAraa) January 2, 2022
بھارتی صحافی حبا بیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں گرفتاری نہیں سخت ایکشن چاہیے۔
We don’t want an FIR, we want arrests. Enough of bread-crumbing – show us actual action. We cannot let this happen a third time!
— Hiba Bég (@HibaBeg) January 3, 2022
عالمی تنظیموں کی جانب سے اس اقدام کی مذمت اور دباو کے بعد اس ایپ کو تو ہٹا دیا گیا ہے، لیکن متاثرہ خواتین کو کوئی انصاف کی کوئی امید نہیں۔