ایف بی آر نے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2019ء کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کی ہے، جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آمدن 4 کروڑ 35 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے سال 2019ء میں 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس ادا کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 2019ء میں کل آمدنی 5 کروڑ 63 لاکھ روپے تھی، جس پر اور انہوں نے 82 لاکھ 42 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی آمدنی 28 کروڑ 26 لاکھ روپے تھی، جس پر انہوں نے 22 لاکھ 18 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا، اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے 3 کروڑ 81 لاکھ روپے کی آمدن پر سال 2019ء میں 5 لاکھ 35 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق سال 2019ء میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی آمدن 83 لاکھ روپے تھی، جس پر انہوں نے 8 لاکھ 51 ہزار روپے ٹیکس دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی آمدن 24 لاکھ روپے تھی، جس پر انہوں نے 1لاکھ 36 ہزار روپے ٹیکس دیا، جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمرکی آمدن 3کروڑ روپے تھی، جس پر انہوں نے 42 لاکھ 72 ہزار روپے ٹیکس دیا۔