کیا واقعی عثمان بزدار نے 2 ہزار روپے ٹیکس دیا، باقی وزرائے اعلیٰ کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں

3  جنوری‬‮  2022

فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2019ء کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کی ہے، جس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی سال 2019ء میں آمدن  9 لاکھ 38 ہزار روپے تھی اور انہوں نے 2 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

ٹیکس ڈائریکٹری 2019ء  کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آمدن 5 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی، اور انہوں نے 10 لاکھ 99 ہزار روپے ٹیکس دیا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی آمدن 25 لاکھ 80 ہزار روپےتھی، اور انہوں نے 66 ہزار 258 روپے ٹیکس ادا کیا۔

گذشتہ سال منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی  2019ء میں آمدن 78 لاکھ 58 ہزار روپے تھی،  اور انہوں نے 10 لاکھ 61 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved