وزیراعظم عمران خان نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہمسایہ ممالک بالخصوص افغانستان کو یوریا کی غیر قانونی ترسیل کو روک کر اس کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
اسلام آباد – (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پیر کو ملک میں زرعی بہتری کے منصوبے پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زراعت میں بہتر میکانائزیشن ٹولز اور آئی سی ٹی سے چلنے والی توسیعی خدمات کے متعارف ہونے سے پاکستان میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تجارتی پیمانے پر زیتون کی کاشت اور جھینگوں کی فارمنگ وقت کی اہم ضرورت ہےٍ، اس سے برآمدات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسان کارڈ کے اجرا سے کسانوں کو مشینری اور زرعی سامان خریدنے میں سہولت ملے گی۔
“Agriculture in 🇵🇰 will be revolutionised with the introduction of better mechanisation tools & ICT-enabled extension services,” said PM @ImranKhanPTI while chairing a meeting on Agri Transformation Plan in the country, one of PM’s Priority Sectors for the economic turn around. pic.twitter.com/7IjBKe01qy
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) January 3, 2022
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کپاس، گندم اور چاول جیسی بڑی فصلوں میں تحقیق کے لیے پنجاب اور کے پی میں سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں۔ انہوں نے ملک میں مویشیوں کی افزائش اور دودھ کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے بچھڑے کی پرورش کے مراکز قائم کرنے اور مصنوعی انسیمی نیشن کی بہتر تکنیک متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ہمسایہ ممالک بالخصوص افغانستان کو یوریا کی غیر قانونی ترسیل کو روک کر اس کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یوریا کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے افراد کے خلاف انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
The Prime Minister was informed that administrative steps are being taken against individuals involved in creating artificial shortage of urea.
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) January 3, 2022